ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے پریش میستا خاندان کامعاوضہ قبول کرنے سے انکار کرنے کی اہم وجہ سیاسی دبائو ہے : بھٹکل میں وزیر دیش پانڈے کا بیان

ہوناور کے پریش میستا خاندان کامعاوضہ قبول کرنے سے انکار کرنے کی اہم وجہ سیاسی دبائو ہے : بھٹکل میں وزیر دیش پانڈے کا بیان

Sat, 06 Jan 2018 19:39:11    S.O. News Service

 بھٹکل:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)ہوناور میں تشدد کے دوران  ہلاک ہونے والے  پریش میستا کے خاندان پر سیاسی دبائو ہے اور سیاسی قوتیں اُن کے پیچھے کام کررہی ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے  معاوضہ قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ یہ بات ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے بتائی۔

 سنیچر کو بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام  مرڈیشور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مہلوک پریش میستا کے ماں باپ اور خاندان والے شریف لوگ ہیں، مگر ان کی طرف سے معاوضہ کو انکار کرنے سے مجھے سخت تکلیف پہنچی ہے، میں نے ایمانداری کے ساتھ خاندان کو زائد معاوضہ دلانے کی  کوشش کی تھی ، مگر سیاست کرنے والے دن کے 24گھنٹے اُن پر دبائو بنائے رکھا۔ جسکے نتیجے میں انہوں نے معاوضہ لینے سے انکار کیا ۔ مزید پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہمیں اب کچھ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔


Share: